ناپاک پانی سے غسل

ایک ناپاک آدمی جس پر غسل فرض تھا اور وہ دریا کے کنارے پر کھڑا تھا اس نے دریا سے کہا کہ اۓ دریا میں تیرے اندر آکر نہانا چاہتا ہوں. مگرمیں ناپاک ہوں اور تو پاک ہے میں تیرے اندر آوں گا توگستاخی ہوجاۓگی. بے ادبی ہوجاۓ گی.

 

دریا نے ہنس کر کہا کہ اے ناپاک شخص اگرتو میرے کنارے پر قیامت تک بھی کھڑا رہے تو ناپاک ہی کھڑا رہے گا. اگر تجھ کو پاک ہونا ہے تو دھڑم سے میرے اندر کود پڑ. اسی ناپاکی کی حالت میں کود جا. تیرے جیسے لاکھوں ناپاک میرے اندر آکر پاک ہوتے رہتے ہیں اور میرا پانی پاک رہتا ہے ناپاک نہیں ہوتا

 

ایسے ہی تم اللہ کریم کے نام لینے میں اس بات کا انتظار ناکرنا کہ ہم گناہوں سے پاک ہوجائیں گے تب اللہ کریم کا ذکر کریں.جس حالت میں بھی ہو دیر مت کرو. اللہ کریم سے صلح کرلو



 

Comments

Popular Posts