نام کی کُرلیاں


مجھے بڑا شوق تھا نیک باتیں کرنے کا بات بات میں اللّه اللّه کرتا تھا ۔ایک دن میں ایک بندے کو ایسی ہی نیک بات بتا رہا تھا ۔ساتھ میں ہر بات میں اللّه اللّه کر رہا تھا ۔



ساتھ بیٹھے ایک درویش مجھے دیکھ رہا تھا جب وہ بندا چلا گیا تو مجھے کہنے لگا ۔
‏ہر وقت اللّه اللّه کرنے والا اللّه سے بڑا دور ہوتا ہے !آپ اللّه کے نام کی کُرلیاں نا کیا کرو .اِس نام کو اندر اتار لو پھر آپ کے اندار اللّه نظر آنے لگے گا

‏قانون ہے پیاس لگے تو آپ پانی کی کُرلی نہیں کرتے بلکے اندر لے جاتے ہو تب ہی پیاس بجھتی ہے ۔اسی طرح اللّه کا ذکر زبان سے نہیں بلکہ دل سے کرو گے تو سکون ملے گا !۔ اﷲُ پاک سب کو آسانیاں عطا فرمائے آمین


اشفاق احمد کی گفتگو سے ....


Comments

Popular Posts